تازہ ترینکھیل

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 172 رنز کا ہدف

آکلینڈ(نمائندہ سپورٹس) پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 172 رنز کا ہدف دیا ہے۔ آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپننگ بلے بازمحمد حفیظ کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر171 رنزبنائے۔ احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا اورمحمد حفیظ نے پہلے سامنا کرتے ہوئے میٹ ہینری کے اوورمیں کوئی رنز نہ بنایا اوردوسرے اوور میں بھی دونوں کھلاڑی دباؤ کا شکار دکھائی دیئے لیکن دوسرے اوور کی پانچویں گیند پرچوکا لگا کر احمد شہزاد نے دباؤ کو کم کرنے کی کوشش کی۔ میچ کے پانچویں اوور میں احمد شہزاد نے شاندار چھکا لگایا اوراگلی ہی گیند پر کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔ احمد شہزاد نے 26 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد چھٹے اوور میں محمد حفیظ نے کوری اینڈریسن کی خوب پٹائی لگائی اور ایک چھکا اور تین چوکے لگا کر ایوریج پورا کیا۔ نئے آنے والے بلے بازصہیب مقصود بغیر کوئی رنز بنائے وکٹ کیپر کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔ تیسری وکٹ پر محمد حفیظ اور شعیب ملک نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلچسپ اسٹروک کھیلے اور قومی ٹیم کا مجموعی اسکور 78 رنز تک پہنچا تو شعیب ملک نے چھکا لگانے کے لئے ہوا میں گیند کو اچھالا لیکن بونڈری لائن کے قریب کیچ آؤٹ ہوگئے اور وہ 20 رنز بناسکے۔ شاہد آفریدی نے آتے ہی میٹ ہینری کے اوور میں 2 چھکے اور 2 چوکوں سے خوب تواضع کی۔ بوم بوم آفریدی کی دھواں دھار بیٹنگ سے گراؤنڈ میں موجود شائقین جھوم اٹھے، انہوں نے 8 گیندوں پر23 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن کیویزٹیم کی قیادت کررہے ہیں جب کہ کولن مونرو، کوری اینڈریسن، ٹرینٹ بولڈ، مارٹن گپٹل، ایڈم ملنے، لیوک رونچی،مچل سینٹنر، ٹوڈ اسٹل، گرینٹ ایلیٹ، میٹ ہینری شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!