تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:سوسائٹی فار ہیومن رائٹس پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

دیپالپور(قاسم علی سے) سوسائٹی فار ہیومن رائٹس پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،عوام کی سہولت کیلئے ایسے کیمپس کا انعقاد جاری رکھاجائے گا،ملک مظہرنواز، قاسم علی وجاسم تقی کی گفتگو ،ڈاکٹر عمار یاسر لکھوی نے 145مریضوں کوچیک اپ اور ادویات مفت فراہم کیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوسائٹی فارہیومن رائٹس پاکستان اور احساس فاونڈیشن دیپالپور کے زیراہتمام مثالی گاوٗں 40.Dمیں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف سکن سپیشلسٹ ڈاکٹر عمار یاسر لکھوی نے 145مریضوں کوفری چیک اپ اور ادویات فراہم کیں اس موقع پر سوسائٹی فارہیومن رائٹس پاکستان کے صدر ضلع اوکاڑہ ملک مظہر نواز نوناری ،جنرل سیکرٹری قاسم علی اورسینئر نائب صدر احساس فاونڈیشن ملک جاسم تقی نے ڈاکٹر عمار یاسر لکھوی اور ایٹکو لیبارٹریزکا خصوصی شکریہ ادا کیا جس کے میڈیکل ریپس حسنین اور محمد عمر نے اس فری میڈیکل کیمپ کیلئے ادویات فراہم کیں جبکہ عوام نے دیہی علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر سوسائٹی فارہیومن رائٹس پاکستان اور احساس فاونڈیشن کے متحرک نوجوانوں خصوصاََ ملک غلام مصطفیٰ،عطامصطفیٰ،طارق علی ،مصدق شعیب اور ظہیر اصغر کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا سوسائٹی فار ہیومن رائٹس پاکستان کے صدر ضلع اوکاڑہ ملک مظہر نواز نوناری نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے ایسے کیمپس کا انعقاد مستقبل میں بھی کیا جاتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button