تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ شہراورگردونواح میں ڈکیتی اورچوری کی نان سٹاپ وارداتوں کا سلسلہ جاری

okaraاوکاڑہ ( محمد مظہر رشید )اوکاڑہ شہر اور گردو نواح میں ڈکیتی اور چوری کی نان سٹاپ وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے پولیس لمبی تان کر سو گئی ڈکیتی اور چوری کی چھ مختلف وارداتوں میں شہری د و موٹر سائیکلوں 10 عدد موبائل فونز، نقدی اور دیگر سامان سے محروم ہوگئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ ٹھٹہ بیگ کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح چار نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مسافر ویگن نمبر ایل بی ڈی 3315 کو روکا اور گن پوائنٹ پر مسافروں مظہر حسین، اسحاق، ذیشان، لطیف اور خواتین سے زیورات، موبائل فون اور نقدی وغیرہ چھین لئے۔اِسی دوران جلو والا کا رہائشی عبدالرحمن اپنی کار نمبر یو ایچ 666 پر سوار ہو کر آرہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا مگر عبدالرحمن نے کار بھگانے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دیا جس کی زِد میں آکر عبدالرحمن شدید زخمی ہو گیا اور ڈاکو گن پوائنٹ پر اُس سے 6 عدد موبائل فون، ڈرائیونگ لائیسنس اور 35 ہزار روپے نقدی چھین کر فر ا ر ہوگئے۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ 34 فور ایل کے رہائشی محمد عمران ساجد اپنے موٹر سائیکل نمبر او کے کے 4934 پر سوار ہو کر واپس گھر آرہا تھا کہ راستے میں پُل ناکہ مالکی کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوا ئنٹ پر اُس سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ تیسری واردات میں نواحی قصبہ وینڈلہ جاگیر کا رہائشی خضر حیات اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر واپس گھر جا رہا تھا کہ راستے میں آتشیں اسلحہ سے مسلح چار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر اُس سے طلائی انگوٹھی اور 30ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ چوتھی واردات میں پنجری پور کے رہائشی مختیار احمد نے اپنی موٹر سائیکل نمبر پی کے کے 7263 ہسپتال کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چُرا کر لے گئے۔ پانچویں واردات میں ہسپتال کالونی اوکاڑہ کے رہائشی محمد خالق کے گھر سے نامعلوم چور 2 عدد موبائل فون اور 20ہزار روپے نقدی چُرا کر لے گئے۔ چھٹی واردات میں نواحی قصبہ متا سنگھ کے رہائشی طاہر مسعود کے زرعی سٹو ر سے اقبال ، صدیق، آصف اور امانت 64,800 مالیت کے 5 بیگ زرعی بیج اور موبائل فون چُرا کر لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button