پاکستانتازہ ترین

کے پی کی میں پشتو کو تعلیمی نصاب سے خارج کردیا گیا

پشاور(نمائندہ خصوصی) انصاف حکومت کی جانب سے تعلیمی میدان میں ایک اور تبدیلی آگئی جس کے باعث پشتو کو علاقائی زبان قرار دیکر تعلیمی نصاب سے ہی نکال دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق اس سال پانچویں جماعت کے امتخانات میں پشتوکا پرچہ تیار نہیں کیا جائےگا۔تفصیلات کے مطابق کے پی کی حکومت کیجانب پشتو کو تعلیمی نصاب سے خارج کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے 7 مارچ کو شروع ہونے والے پانچویں جماعت کے امتحانات میں لازمی مضمون پشتوکا پرچہ نہیں لیا جائے گا جبکہ پورا سال پشتو زبان میں پڑھائے جانے والے دیگر مضامین کے پرچے بھی اردو میں لئے جائیں گے۔اس حوالے سے محکمہ ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کے حکام نے بتایا کہ حکومت تعلیمی نظام کو انگلش میڈیم کر رہی ہے اس لئے رواں سال سے پشتو کا پرچہ نہیں لیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button