شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / فلم باجی راؤ مستانی نے فلم فیئر2016 کا میلہ لوٹ لیا

فلم باجی راؤ مستانی نے فلم فیئر2016 کا میلہ لوٹ لیا

ممبئی(نمائندہ شوبز)فلم باجی راؤ مستانی نے فلم فیئر دوہزار سولہ کا میلہ لوٹ لیا۔ سنجے لیلا بھانسلی کی فلم نے مجموعی طور پرنو ایوارڈزجیت کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ممبئی کے سردار ولبھ بھائی پٹیل اسٹیڈیم میں بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے مستند ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہدایت کار سنجے لیلا بھانسلی کی فلم باجی راؤ مستانی نے مجموعی طور پر نو ایوارڈز حاصل کیئے۔باجی راؤ مستانی میں دپیکا پدوکون کو انوکھا کردارپیکو ادا کرنے پر، جبکہ معاون اداکارہ پریانکا چوپڑہ کوبہترین معاون کا کردار ادا کرنےٹرافی دی گئی۔ اسہی فلم کے ہیرو سوراج پنچولی کو بہترین اداکاری پر بیسٹ ڈیبونینٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ ارجیت سنگھ کو سورج ڈوبا کے گانے پر بہترین گلوکار، جبکہ دیوانی مستانی گانے پر گہوشل کو بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: طاقت کا استعمال عالمی مسائل کا حل نہیں،ممتاز امریکی دانشور