تازہ ترینعلاقائی

رائے ونڈ: دھند کا راج۔ متعدد ٹریفک حادثات۔

رائے ونڈ (نامہ نگار)۔ آج علی الصبح دھند نے پورے رائے ونڈ سٹی اور گرد و نواح کو اپنی شدید لپیٹ میں لے لیا ۔ حدِ نگاہ 30میٹر تک نوٹ کی گئی۔ ڈرائیور حضرات اور راہگیر سڑک کنارے چھوٹے حادثات کا شکار ہوتے رہے۔تفصیلات کے مطابق آج صبح شدید دھند کی وجہ سے مانگا رائے ونڈ روڈ پر ایک موٹر سائیکل سوار سڑک پر موڑ کاٹتے ہوئے نالہ روہی میں جا گرا جس کو معمولی چاٹیں آئیں۔ سرد پانی میں گرنے کی وجہ سے قیصر نامی نوجوان کی حالت کافی خراب ہو گئی جس کو مقامی دکانداروں نے آگ سینکوائی اور ایک مقامی کلینک سے مرہم پٹی کروائی جس کے بعد وہ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہو گیا۔ اسی طرح رائے ونڈ لاہور روڈ پر ایک ڈالہ گدھا گاڑی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں گدھا گاڑی کے مالک مختیار کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ ڈالہ کا بمپر وغیرہ ٹوٹ گیا۔ شدید دھند کے باعث آج ٹریفک کا نظام کافی درہم برہم رہا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button