تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: ایس ایچ او تھانہ سٹی صدر کا منشیات فروشوں اور جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ایس ایچ او تھانہ سٹی صدر کا منشیات فروشوں اور جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، منشیات فروش سے کئی لیٹر شراب جبکہ آٹھ جواریوں کوہزاروں روپے ٹکری رقم سمیت گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے تفصیلات کے مطابق۔ایس ایچ او صدربھائی پھیرو نے گزشتہ روز منشیات فروشوں اور جواریوں پر دھاوا بول دیااور نتھے جاگیرکے علاقہ کے رہائشی نثار کے قبضہ سے 30لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کرلیاکریک ڈاؤن کے دوران جمبر کلاں میں جوئے کے ایک اڈے پر چھاپہ مار کر اقبال،اسلم،شاہد،ساجد،اور صابر وغیرہ کو تاش پر جوا کھیلتے ہوئے 2170روپے جوا پر لگی رقم سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کر دیا،دوسرے چھاپہ میں جمبر کلاں ہی میں قائم جوئے کے دوسرے اڈا پر سے ملزمانوقاص مسیح ،اور عدیلاور اصغر کوگر فتار کرکے 2710 روپے داؤ پر لگی رقم برآمد کرلی ۔اہل علاقہ نے چوکی انچارج جمبر محمد اقبال کی دلیرانہ کاروائی کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا اور منشیات فروشوں اور جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button