تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:پتھردل شخص نے تیز دھار آلے سے بیوی اور دو بچوں کو ذبح کرڈالا

84eb16fd-92d4-43e8-8ac0-72e1c24c2e5aدیپالپور(قاسم علی سے) پتھردل شخص نے تیز دھار آلے سے بیوی اور دو بچوں کو ذبح کرڈالا،فخر ٹاون کے محمد اکرم کی چھ ماہ قبل کو ثر بی بی کیساتھ شادی ہوئی تھی ،کوثر بی بی کی یہ دوسری شادی تھی دونوں بچے پہلے خاوند سے تھے اکثر جھگڑا رہتا تھا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فخر ٹاون دیپالپور میں تہرے قتل کی ایک اندوہناک واردات ہوئی جس میں محمد اکرم نامی ایک محنت کش نے اپنی بیوی کو ثر بی بی ،دس سالہ بیٹے وقاص اور آٹھ سالہ ثمینہ کو چھریوں کے پے در پے وار کرکے انتہائی بیدردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا بتایا جاتا ہے کہ محمد اکرم کی چھ ماہ قبل کو ثر بی بی سے شادی ہوئی تھی جس کے پہلے خاوند سے دو بچے تھے دونوں میاں بیوی کے مابین اکثر اوقات جھگڑا رہتا تھا جبکہ گزشتہ روز دونوں کے دمیان ایک بار پھر سے تو تکرار شروع ہوئی تو محمد اکرم پر وحشت طاری ہوگئی اور اس نے چھری کے وار کرتے ہوئے بیوی کو ثر بی بی اور دونوں معصوم بچوں دس سالہ وقاص اور آٹھ سالہ ثمینہ کو ابدی نیند سلادیا پولیس نے نعشوں کو قبضے میں لے کر کاروائی شروع کردی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button