تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر: آج پورا عالم اسلام انتہائی کٹھن دور سے گزر رہا ہے،مقررین عیدملن پارٹی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)حضور اکرم ﷺ کی آمد کا مقصد پوری دنیا پر دین کو غالب کرنا تھا ،حضور نبی کریم ﷺ نے اعلان نبوت کے بعد اپنی تیرہ سالہ مکی زندگی میں اسلام کی تبلیغ کی اور ہجرت کے بعد دس سالہ مدنی زندگی میں آپ ؐ نے دین حق کو غالب کرنے کیلئے کوشاں رہے ۔آپ ؐ نے ریاست مدینہ کے قیام کے بعد اس میں عملا نظام مصطفی کو نافذ کیا۔ان خیالات کا اظہار علماء اکرام مولانا غلام حسن نوارانی اور مشتاق احمد نورانی نے محمد اسداللہ حیدر نورانی کی رہائش گاہ پر عید میلاد ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مقررین نے کہا کہ آج پورا عالم اسلام انتہائی کٹھن دور سے گزر رہا ہے ہر طرف مسلمانوں پر ظلم وستم ہو رہا ہے ۔ہر طرف ظلم کا دور دورہ ہے ۔آج ہم اگر استعماری قوتوں کے مظالم سے چھٹکارہ چاہتے ہیں تو ہمیں اپنا رشتہ مکین گنبد خضریٰ سے مضبوط کرنا ہو گا ۔غلبہ دین کیلئے جدو جہد کرنا ہو گی ۔جب تک وطن عزیز میں نظام مصطفی کا نفاذ نہیں ہوتا اس وقت تک قوم کو مصائب و آلام سے چھٹکارہ نہیں مل سکتا ،قوم کی فلاح و بہبود کا راز نظام مصطفی کے نفاذ میں ہے ۔انہوں نے علماء اکرام سے اپیل کی کہ وہ علم نبی ؐ کے وارث ہیں ۔انہیں اپنا کردار اس سلسلہ میں بھرپور ادا کرنا چاہیے ۔اس موقع پر جمعیت علماء پاکستان لاہور ڈویژن کے رہنما پیر سید ذاکر حسین شاہ ،جے یو پی بھائی پھیرو کے صدر چوہدری عباس جاوید ،ملک محمد یو نس ،سینئر صحافی عبدالخالق کھو کھر ،شہزاد گل ،یامین منہاس اور فقیر حسین انصاری بھی موجو د تھے ۔

یہ بھی پڑھیں  محمد حفیظ کو 14 دن کے اندربولنگ ایکشن کا معائنہ کرانا ہوگا، آئی سی سی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker