پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم کا آرمی چیف کو فون، کارروائیاں بھرپور قوت سے جاری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ٹیلی فون کر کے چارسدہ یونیورسٹی پر دہشت گردی کے حملے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ٹیلی فون کر کے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ ہے۔وزیر اعظم اور آرمی چیف نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ پوری قوت کے ساتھ جاری رکھنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سانحہ کوئٹہ پر پوری قوم سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے،پر ویز مشرف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker