پاکستانتازہ ترین

سانگھڑاوربدین کےبلدیاتی انتخابات،بدین میں مرزاگروپ سانگھڑمیں پی پی آگے

بدین(نمائندہ خصوصی)بدین میں بلدیاتی انتخابات میں اڑسٹھ میں سے چھیاسٹھ کے نتائج اب تک نیوز کو موصول ہو چکے ہیں۔ بدین میں مرزا گروپ کو پاکستان پیپلز پارٹی سے برتری حاصل ہے جبکہ سانگھڑ میں سو سے زائد نشستیں لے کر پاکستان پیپلز پارٹی پہلے نمبر پر ہے۔بدین میں ہونے والے انتخابات میں مرزا گروپ کو پاکستان پیپلز پارٹی پر برتری حاصل ہے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مرزا گروپ نے بدین میں ہونے انتخابات میں اڑسٹھ میں سے چونتیس پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس بتیس نشستیں ہیں۔ نتائج میں ردوبدل کے الزام پر مرزاگروپ کے حامی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ گئے ہیں۔ مرزا گروپ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ نتائج میں ردوبدل کی جاری ہے۔ سانگھڑ میں چار سو ستانوے نشستوں پر انتخابات ہوئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار سو سے زائد نشستوں پر کامیاب ہیں۔ جبکہ مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار ستاون نشستوں پر کامیاب ہیں۔ تین نشستوں پر ایم کیو ایم اور دو پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button