تازہ ترینکھیل

اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستان سپر لیگ کا پہلا چیمپئن

Cb9SMsUWEAA9pCEدبئی (نمائندہ سپورٹس) اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کا پہلا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھے وکٹوں سے ہرا دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو بہت سے لوگوں کو اس پر حیرانی ہوئی۔ یہاں تک کہ حریف کپتان سرفراز احمد نے بھی کہہ دیا کہ یہ ان کے لیے بہتر ہوا ہے کیونکہ اگر وہ خود ٹاس جیتتے تو بھی بیٹنگ کا فیصلہ ہی کرتے۔ ٹیم مصباح نے لوگوں کی مایوسی کو خوشی میں بدل دیا اور ایک شاندار مقابلے کے بعد ایک سو پچہتر رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان مصباح الحق نے اگرچہ ایک رن بنایا لیکن میچ کا وننگ شاٹ کھیل کر قسمت کے دھنی ثابت ہوئے۔ اوپنر ڈوائن سمتھ نے تہتر رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی جبکہ براڈ ہیڈن نے اکسٹھ رنز ناٹ آؤٹ کے ذریعے اس فتح پر مہر لگا دی۔ اس سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اوپنر احمد شہزاد کے چونسٹھ اور سنگاکارا کے پچپن رنز کی بدولت سات وکٹوں پر ایک سو چوہتر رنز بنائے۔اسلام آباد کے اینڈرے رسل تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے۔ محمد عرفان نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ سیموئل بدری اور محمد سمیع نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ لیگ کھیلنے پر سمیع اس لحاظ سے بھی خوش قسمت رہے کہ انہیں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:چارافراد سے ناجائز اسلحہ ،ہیروئین برآمد جبکہ2عدالتی مفروران گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker