پاکستانتازہ ترین

اسپیکروڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کا انتخاب، پیپلزپارٹی کےامیدواردستبردار

ppp flagاسلام آباد(بیوروچیف) قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا، پیپلز پارٹی کی جانب سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکے کاغذات نامزدگی واپس لیے جانے کے بعد مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار میدان میں ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے ایاز صادق اور ڈپٹی ا سپیکر کے لئے مرتضیٰ جاوید عباسی مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں۔ تحریک انصاف نے اسپیکر کے لئے شہریار آفریدی اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے منزہ حسن کو میدان میں اتارا ہے جبکہ ایس اقبال قادری کو ایم کیو ایم نے اسپیکر اور کشور زہرہ کو ڈپٹی اسپیکر کے لئے نامزد کیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اجلاس کی صدارت کریں گی۔ تمام سب کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے، دونوں عہدوں کے لئے انتخاب الگ الگ اور خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔ انتخابی عمل شروع ہونے سے قبل کوئی بھی امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:بجلی بند رہنے کیخلاف شہریوں کااحتجاجی مظاہرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker