تازہ ترینکھیل

ویلنگٹن:پہلا ون ڈے،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو70 رنزسے شکست دے دی

ویلنگٹن(نمائندہ سپورٹس) پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو70 رنز سے شکست دےدی،پاکستان کی پوری ٹیم 210 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 70 رنزسے شکست دے دی۔ دو سو اکیاسی رنز کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر دغا دے گئی۔ صہیب مقصود دس، احمد شہزاد تیرہ، اظہر علی انیس، سرفراز احمد تیس اور عماد وسیم صرف ایک رن بناکر آوٹ، بابر اعظم باسٹھ اور پروفیسر بیالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ ٹرینٹ بولٹ اور گرانٹ ایلیٹ نے تین تین وکٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button