تازہ ترینفن فنکار

اداکارہ ایشوریا رائے فرانسیسی صدر کی مہمان بنیں گی

ممبئی(نمائندہ شوبز) سابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو بھارت کے دورے پر آئے فرانسیسی صدر فرانکوئس اولاند کے ساتھ ظہرانے پر مدعو کیا گیا ہے۔ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا حسن کا جادو اب بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے اور بھارت میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ان کے کروڑوں مداح موجود ہیں جس میں فرانسیسی صدرفرانکوئس اولاند بھی ان میں سے ایک ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں فرانسیسی صدر کے ساتھ ظہرانے پر مدعو کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں فرانس کے سفیر فرانکوئس ریکیئر نے سابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کو فرانسیسی صدرفرانکوئس اولاندا کے ساتھ ظہرانے پر مدعو کیا ہے جس میں اعلی بھارتی شخصیات شریک ہوں گی جب کہ بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں بھی اداکارہ ایشوریا رائے بالی ووڈ کی نمائندگی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:تفتیشی افسران کو چاہیے کہ دل میں خوف خدا رکھتے ہوئے ،سی پی او

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker