تازہ ترینکھیل

ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کو وارننگ دے دی

پشاور(نمائندہ سپورٹس)ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کو وارننگ دے دی۔ کہتے ہیں ہر کھلاڑی کو پرفارم کرنا ہوگا ورنہ تبدیلیوں کا آپشن موجود ہے، انکا کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ میں اپنی انفرادی کارکردگی سے مطمئین ہیں۔ پشاور میں شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک کھلاڑی کی پرفارمنس سے ٹیم کامیاب نہیں ہوتی، یہ اسکواش نہیں کرکٹ ہے،، چھ سات کھلاڑیوں کو ہرحال میں پرفارم کرنا ہوگا۔بوم بوم نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی قریب ہے سلیکٹرز سے مشاورت کے بعد ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ کریں گے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ احمد شہزاد سمیت سب کو اپنی پرفارمنس بہتر کرنا ہوگی۔ اتنے چانس بہت کم ہی کھلاڑیوں کو ملتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور ہائیکورٹ: لومیرج کیس، اہلخانہ کا ہنگامہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker