پاکستانتازہ ترین

کراچی میں قیام امن کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں،آرمی چیف

کراچی (نمائندہ خصوصی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کراچی سے باہر دہشت گردوں کے ٹھکانے اور پناہ گاہیں ختم کر دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کورہیڈکوارٹرز کراچی میں اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کراچی میں قیام امن کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ شہرقائد میں امن وامان کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ شہر سے باہر دہشت گردوں کے ٹھکانے اور پناہ گاہیں ختم کر دیں گے۔ جنرل راحیل شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو پرامن فضا مہیا کریں گے۔ انٹیلی جنس کی بنیاد پر دہشت گردوں کے نیٹ ورک توڑ دیے۔اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی آپریشن پر بریفنگ دی جبکہ آرمی چیف نے رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button