تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:کرپٹ حکمرانوں کا بھیانک انجام ہوگا،زاہد رفیق، سید اسد علی

ٹیکسلا(نا مہ نگار)حکمران عوامی وسائل پر عیاشی کر رہے ہیں، حکومت باقی ماندہ اڑھائی سال بھی اشتہارات کے زریعے سب اچھا کا ٹھنڈورا پیٹ کر گزارنا چاہتی ہے،نیشنل ایکشن پلان کی ایک ایک شق پر عمل کئے بغیر دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں ، پی ٹی آئی عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ،کرپٹ حکمرانوں کا بھیانک انجام ہوگا ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ٹیکسلا سٹی کے رہنماکوآرڈینیٹر حاجی زاہد رفیق و ڈپٹی کوآرڈینیٹر سید اسد علی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، انکا کہان تھا کہ کرپٹ حکمران منافع بخش اداروں کو اونے پونے بیچ کر اپنوں کو نوازنے کی پالیسی پر کاربند ہیں ،عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی سے انھیں کوئی غرض نہیں ، شریف برادران نے ملک میں زاتی مفادات کی سیاست کو پروان چڑھا رکھا ہے،حکومتی دعوں کے باوجود نہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا بحران ختم ہوا اور نہ گیس عوام کو میسر آئی ، انکا کہنا تھا کہ چارسدہ کے گرفتار سہولت کاروں کو سر عام پھانسی دیکر انھیں نشانہ عبرت بنایا جائے ،موجودہ حکمران ملکی ترقی کا نہیں بلکہ ذاتی ترقی کا پلان لیکر آئے ہیں ،انکا کہنا تھا کہ ملک کی 25 فیصد آبادی غذائی قلت کا شکار ہے،ساری دنیا میں پٹرول سستا ہورہا ہے مگر پاکستان میں حالات جوں کہ توں ہیں اشیاء خوردنوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں ،غریب عوام فاقہ کشی اور خود کشی پر مجبور ہورہے ہیں مگر حکمرانوں کے سر پر جوں تک نہیں رینگ رہی ،انکا کہنا تھا کہ ملک میں حقیقی انقلاب صرف پاکستان تحریک انصاف لیکر آئے گی جہاں لوگوں کو سستا انصاف اور بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر میسر آئیں گی ،

یہ بھی پڑھیں  رحیم یار خان کے قریب تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی، 16 مسافر جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker