تازہ ترینکھیل

پاکستان انڈر19 ٹیم نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

سلہٹ(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کی انڈر19 ٹیم نے حسن محسن اور شاداب خان کی نپی تلی باؤلنگ کی مدد سے انڈر 19 ورلڈ کپ میں افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کردیا۔ بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان گوہر حفیظ نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ افغان ٹیم، پاکستان کے کم عمر باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 41.1 اوورز میں صرف 126 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ طارق ستنکزئی نے 53 رنز بنا کر بڑا مجموعہ ترتیب دینے کی کوشش کی لیکن ان کا ساتھ کوئی نہیں دے سکا، کریم جنت 27 اور اکرام فیضی 19 رنز کے علاوہ دیگر بلے باز دوہرے ہندسے کو بھی عبور نہ کرپائے۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 4 اور حسن محسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔127 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 4 وکٹیں کھو کر 31 ویں اوور میں حاصل کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker