پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب نے تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی پلان پر پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے وضع کردہ سیکیورٹی پلان پر ہرقیمت پر عملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ شہبازشریف کہتے ہیں کہ تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی اقدامات پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ لاہور میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس کے دوران وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ کابینہ کمیٹی برائے امن وامان اور انتظامیہ سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کاجائزہ لے۔ متعلقہ وزرا اورحکام جانفشانی سےفرائض سرانجام دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے لئے اقدامات کی موثر مانیٹرنگ ہونی چاہیے۔صحت عامہ کی سہولتوں سے متعلق اجلاس کے دوران وزیر اعلٰی پنجابکا کہنا تھا کہ ہیلتھ سٹریٹجی پنجاب حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی کا اہم ترین جزو ہے، جبکہ بیماریوں سے بچاؤ کے لئے پیشگی حفاظتی اقدامات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہیلتھ سٹرٹیجی پر عملدرآمد کر کے نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ساتھ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی پرخصوصی توجہ مرکوزکرنے کی ضرور ت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایمونائزیشن کے لئے محکمہ صحت نے اچھا کام کیا ہے، عوام کو معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے وسائل کی کوئی کمی نہ کبھی پہلے آنے دی نہ آئندہ آنے دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں  اسامہ کی موت گردے فیل ہونے سے 2001ءمیں ہوئی:سابق امریکی عہدیدار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker