تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: سابق صوبائی وزیراشرف سوہنا کو جاری ہونے والی گرانٹ کے استعمال کی انکوائری شروع کردی

downloadاوکاڑہ ( محمد مظہر رشید) وفاقی حکومت کی طرف سے پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر کو جاری ہونے والی گرانٹ کے استعمال کی انکوائری شروع ہوگئی سپیشل آڈٹ ٹیم نے ڈی سی او اوکاڑہ کے ہمراہ بینظیرروڈ سمیت دیگر منصوبہ جات کا معائنہ کیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ دور حکومت کے دوران وفاق کی طرف سے سابق صوبائی وزیر وپیپلز پارٹی ضلع اوکاڑہ کے صدر محمد اشرف خان سوہناکو بینظیر روڈ کو دورویہ کرنے کیلئے کروڑوں روپے کی گرانٹ جاری کی گئی تھی جبکہ اس کے علاوہ بھی دیگر ترقیاتی منصوبوں کیلئے خطیر رقم مہیا کی گئی تھی اس گرانٹ کی جانچ پڑتال اور اس میں کتنی کرپشن ہوئی یاکہ نہیں ہوئی یہ جاننے کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے سپیشل آڈٹ کرنے ایک ٹیم اوکاڑہ پہنچی جس نے اس گرانٹ کی مد سے ہونے والے مختلف کاموں کا موقع پر جاکر جائزہ لیا ہے جبکہ سوموار کو اس ٹیم نے ڈی سی او اوکاڑہ کے ہمراہ اوکاڑہ کی معروف ایوینو بینظیر روڈ کا معائنہ کیا مذکورہ ٹیم اعدادو شمار کے ساتھ واپس اسلام آباد روانہ ہوگئی ہے جو گرانٹ کے استعمال اور اس میں ہونے یا نہ ہونے والی کرپشن کے متعلق اپنی رپورٹ پیش کر ے گی

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:عید میلادالنبی پر امن و امان کی صورت حال کنٹرول کرنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،اے سی آصف ڈوگر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker