اوکاڑہ ( محمد مظہر رشید)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹروایڈ منسٹریٹرٹی ایم اے او کاڑہ اظہر حیات چوہدری نے کہا ہے کہ شہر بھر میں گٹروں پر ڈھکنے رکھنے کی مہم کا آغازکردیا گیا ہے اس سلسلہ میں عوام کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری ازالہ کیا جائے گا جبکہ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ان خیالات کا اظہارچیئرمین مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع اوکاڑہ مولانا ظفراللہ قمر لکھوی کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر تحصیل آفیسرانفرسٹکچر وسروسزشیخ محمد سعید بھی موجود تھے جنہوں نے بتایا کہ اب تک شہر بھر میں ڈیڑھ سو کے قریب گٹروں پر نئے ڈھکنے رکھے جاچکے ہیں اور یہ سلسلہ آخری اوپن گٹر تک جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ اگر کہیں گٹر اوپن ہو اسکی اطلاع پہنچائیں فوری عمل درآمد کیا جائے گا ایڈمنسٹریٹر اظہر حیات چوہدری نے کہا کہ اوکاڑہ کے شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی اورانہیں صاف ستھرا ماحول دینے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں جس میں ٹی ایم اے عملہ کی کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے اپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے بہت جلد بازاروں میں قائم تجاوزات کو ہٹا دیا جائے گا اوکاڑہ کا ہر شہری ان تجاوزات کا خاتمہ چاہتاہے اس میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی#
You must be logged in to post a comment.