تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل:لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر سات علمائے اکرام کے خلاف مقدمات درج

بھائی پھیرو(نامہ نگار) سرائے مغل ۔لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر سات علمائے اکرام کے خلاف مقدمات درج ۔ تفصیلات کے مطابق سرائے مغل اور گردو نواح میں لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف تھانہ سرائے مغل پولیس نے کریک ڈاؤن کیا ۔موضع بلوکی کے قاری امانت علی ، مولانا رحمت علی ،ہنجرائے کلاں کے مولانا شاہد خاں ، موضع واندر کے مولوی جاوید احمد ، موضع بہڑوال کے مولانا عبد الستار اور سرائے مغل کی مسجد اہلحدیث کے مولانا عبد الرشید سیالوی کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ۔اس کے علاوہ تھانہ سرائے مغل میں موجود مسجد کا مولوی قاری طیب بھی لاؤڈ سپیکر کا غیر قانونی استعمال کر رہا تھا کہ پولیس نے اس کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا

یہ بھی پڑھیں  سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نگران وزیراعظم بننا چاہتے تھے،عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker