تازہ ترینکھیل

انڈر19 ورلڈکپ: پاکستان کی کینیڈا کو سات وکٹوں سے شکست

سہیلٹ(نمائندہ سپورٹس)انڈرنائنٹین ورلڈکپ گرین شرٹس نے کینیڈا کو سات وکٹوں سے شکست دیکر دوسری کامیابی حاصل کرلی، جبکہ گروپ میچز میں نیپال نے آئرلینڈ، بھارت نے نیوزی لینڈ اورسری لنکا نے افغانستان کوشکست دی۔سہیلٹ میں کھیلے گئے گروپ بی کے دوسرے میچ میں کینیڈا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کینیڈا کی پوری ٹیم اڑتالیس اعشاریہ تین اوورز پر ایک سواٹھہتر رنزبنا کرپویلین لوٹ گئی۔ کینیڈا کی جانب سے ادھیتی نے اکیاون اورابراش خان نے چوالیس رنز بنائے، جبکہ پاکستان کے حسن خان نے تین اورشاداب خان نے دو حاصل کی۔ پاکستانی بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چالیس اعشاریہ پانچ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف کو حاصل کرلیا۔ ذیشان ملک ناقابل شکست نواسی رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ سیف بدر نےچوالیس رنزاسکور کئے۔ اس کے علاوہ دیگر گروپ میچز میں سری لنکا نے افغانستان کوتینتیس رنز شکست دی۔ سری لنکن ٹیم ایک سوچوراسی رنزبناکر آوٹ ہوئی اور اس نے افغان ٹیم کوایک سواکیاون رنزپرپویلین بھیج دیا۔ڈھاکا میں بھارت انڈرنائنٹین نے نیوزی لینڈ کے خلاف نووکٹ پردوسو اٹھاون رنزبنائے۔ سرفرازخان نے دوسری ففٹی بنائی اورچوہتررنزبناکرآوٹ ہوئے۔ کیوی ٹیم ایک سواڑتیس رنز پرڈھیرہوکرایک سوبیس رنز سے ہارگئی، جبکہ نیپال نے آئرلینڈ کوآٹھ وکٹوں سے دیکر گروپ میچ میں فتح حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ مرادجمالی:ٹرک اور کار میں تصادم، ایک شخص جانبحق دو شدید زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker