تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں سب سے بڑی رکاوٹ موجودہ نا اہل حکمران ہیں۔،غلام سرور

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / نا مہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے۔کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں سب سے بڑی رکاوٹ موجودہ نا اہل حکمران ہیں۔قوم و ملک کی بقا اور سا لمیت حکمرانوں سے نجات میں ہے۔بستر علالت سے چارسدہ واقعہ کے خلاف مذمتی بیان تک جاری نہ کرنے والے وزیر داخلہ کو حکومت میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔موجودہ حکمران یہود و ہنود اور را کے ایجنٹ ہیں۔ان خیا لات کا اظہار انھوں نے ایم پی اے ملک تیمور مسعود اکبر کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی واہ کینٹ میں رکنیت سازی مہم کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔تقریب سے ممبر صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر،کونسلر کنٹونمنٹ بورڈ واہ ملک فہد مسعود اکبر،چوہدری مظہر محمو د ،زین العارفین، اورمیاں جابر اقبال نے بھی خطاب کیا۔جبکہ اس موقع پر وائس پریذیدنٹ کنٹونمنٹ بورڈ واہ امجد محمود کشمیری،چیئرمین یو نین کونسل جلالہ ملک ثاقب ممتاز،ملک احتشام ،عمران خان،شاہ نواز،ماسٹر نثار احمد اور ملک عظمت محمود بھی موجود تھے۔غلام سرور خان نے کہا۔کہ دہشت گرد پاکستان کے مستقبل کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔چارسدہ واقعہ میں بے گناہ افراد کو شہید کیا گیا۔لیکن موجودہ بے حس وزیر اعظم نے اپنا غیر ملکی دورہ ختم نہ کیا۔پاکستان کے خلاف سازشوں کے تانے بانے یہود و ہنوز بنا رہے ہیں۔اور ہمارے حکمران انھی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔اور وہ ان سازشوں پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔میری نظر میں موجودہ حکمران را کے ایجنٹ ہیں۔قوم نے نواز مودی گھٹ جوڑ کو مسترد کر دیا ہے۔کیونکہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی،بد امنی میں بھارت اور را ملوث ہیں۔اور ملک دشمنوں کے ساتھ موجودہ حکمران دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں۔جس ملک کے وزیر داخلہ کو ملک میں ہونے والی دہشت گردی پر مذمتی بیان جاری کرنے کی توفیق نہ ہو۔اسے حکومت میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔اور میری نظر میں وزیر داخلہ ملک اور دین کے دشمنوں کا ایجنٹ ہے۔غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملک میں سازشوں کے سب تانے بانے یہور اور ہنود کے تیار کردہ ہیں۔ ملک کے کرپٹ حکمران ان لوگوں کے آلہ کار ہیں جو ان سازشوں پر عمل درآمد کراتے ہیں،پاکستان کے حکمران را کے ایجنٹ ہیں،وزیر اعظم جواب دیں سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے آٹھ روز گزرنے کے بعد بھی وہ بیرو ن ملک دورے پر رہے اسکا کیا جواز تھا قوم جواب مانگتی ہے، ملک کا وزیر ادخلہ ملک اور دین کے دشمنوں کا ایجنٹ ہے،ایمل کانسی کون تھا امریکہ کے ہاتھوں کس نے فروخت کیا کسی سے پوشیدہ نہیں، پوری ذمہ داری اور دعوے سے کہتا ہوں ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں را اور ہندوستان ملوث ہے،طالبان را کے ا یجنٹ ہیں۔ پاکستان کے خلاف سازشیں افغانستان کے گیارہ کونسلیٹ میں تیار کی جاتی ہیں اور انکو عملی جامع انکے نمک خوارار جو پاکستان کے اندر موجود ہیں پہناتے ہیں،چارسدہ کے لئے وقت ہی نہ مل سکا ،قرآن پاک میں واضح ہے کہ ہنود و یہود کبھی مسلمانوں کے دوست یا مخلص نہیں ہو سکتے مگر اسکے باوجود ہمارے حکمرانوں کا قبلہ وہی ہیں،ایم پی اے ملک تیمور مسعود اکبر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے۔اور اس کا پہغام کراچی سے خیبر تک پھیل چکا ہے۔پی ٹی آئی آمرانہ سوچ کے خلاف جدوجہد کا نام ہے۔اور تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم ثابت کرے گی کہ ٹیکسلا واہ تحریک انصاف کا گڑھ ہے۔نئے پاکستان کی تعمیر کے لیے عوام تحریک انصاف کا ساتھ دیں۔تقریب کے آخر میں ملک فہد مسعود اکبر کوسملر کینٹ بورڈ واہ کینٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اور نوجوانوں کو رکنیت سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا پیغام دیا،اس موقع پر محمد نعیم بھٹی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کی ایم این اے غلام سرور خان نے انھیں پی ٹی آئی کی چادر اور ٹوپی پہنائی ، شرکاء کو بتایا گیا کہ نعیم بھٹی کی پی ٹی آئی میں شمولیت راجہ بلال کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔اس موقع پر لوگو ں نے پبلک سیکرٹریٹ لال رخ میں لگے رکنیت کیمپ میں اپنی رکنیت حاصل کی ، نوجوانوں کا جوش خروش دیدنی تھا ، زین العابدین نے رکنیت کے حوالے سے لوگوں کا آگاہ کیا اور گھر بیٹھے رکنیت حاصل کرنے کے لئے تنظیم کا فورمیٹ بتایا جس سے با آصانی بزریعہ موبائل فون رکنیت حاصل کی جاسکتی ہے،

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:تمام تر کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی اسلام آباد میں چند ہزار افراد بھی جمع نہ کرسکی،شیخ ذیشان سعید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker