تازہ ترینکھیل

پی سی بی کا محمد عامر کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس)نیوزی لینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچز میں پانچ وکٹیں لینے والے محمد عامر کو پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے محمد عامر کو پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے محمد عامر کو سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فاسٹ بولر محمد عامر کو ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا امکان ہے، جبکہ حتمی اعلان چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق محمد عامر کو مراعات سمیت ایک لاکھ پچہتر ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔محمد عامر کو دو ہزار دس میں سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  سوشل میڈیاپرتحریک لبیک پاکستان کے حوالے سے گردش کرنے والی پریس ریلیزجعلی اورشرمناک ہے:سیدعرفان احمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker