بین الاقوامیتازہ ترین

سانحہ پشاور میں زخمی ہو نے والے غازی احمد نواز کو سٹی کونسل کی طرف سے تعلیمی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا

6aed0448-cda0-47b8-8979-c1708fa6d06fبرمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) سانحہ پشاور میں زخمی ہو نے والے غازی احمد نواز کو سٹی کونسل کی طرف سے تعلیمی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا ،تعلیم کو عام کرنے اور انتہا پسندی و دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے اپنے خون کے آخری قطرے تک جدوجہد جا ری رکھوں گاان خیالا ت کا اظہا ر 16 دسمبر 2014 کوسانحہ پشاور آرمی پبلک سکول حملہ کے دوران زخمی ہو نے والے ہونہا ر اور بہا در طالب علم غازی احمد نواز نے اپنے اعزاز میں سٹی کونسل ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر رے ہیسل ، ڈپٹی لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر مائیک لڈی ،ایم پی خالد محمود ، محمد نواز خان والد شہید حارس نوازو غا زی احمد نواز، کیبنیٹ ممبر کونسلر شفیق شاہ ، کونسلر محمد اخلا ق ، کونسلر محمد ادریس ، کونسلر عنصر علی خان، کونسلر مریم خان، ڈپٹی قونصل جنرل آف پاکستان برمنگھم میا ں عظمت فاروق ، ڈا کٹر اقتدار کرامت چیمہ ڈا ئر یکٹر انسٹی ٹیو ٹ فار لیڈر شپ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ برطانیہ ، ڈا کٹر معشوق علی ، صا بر مرزا ، روبینہ خان، رفعت مغل ، چو ہدری مطلوب حسین ، ٹونی ایڈمز ، صا حبزادہ جہا نگیر ، ڈونا ما غر ، مسٹر ڈز ، واجد عباسی ، عمران نور ، ریا ض محمد ایڈووکیٹ ، صدام حسین ، شہزاد حسین خان، زاہد خٹک اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب کے آغاز سے قبل غا زی احمد نواز نے اپنے والدین اور چھوٹے بھائی محمد عمر نواز کے ہمراہ سٹی کونسل و لارڈ میئر ہا ؤس کا تفصیلی دورہ کیا اور اس موقع پر لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر رے ہیسل نے کونسلر شفیق شاہ اور کونسلر محمد اخلا ق کی موجودگی میں غازی احمد نواز کو باقا عدہ ایوارڈز سے نواز ا اور انکی بچو ں کی تعلیم اور انتہا پسندی و دہشتگردی کے خلا ف خدما ت کو بھی سراہا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین کا کہنا تھا کہ غازی احمد نواز ان نوجوانوں کے لیے آئیڈیل شخصیت ہیں جو علم اور تعلیم کے حصول کے لیے زندگی میں شب و روز کوشاں ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلا ف ہمیں یک جان ہو کر لڑنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ کسی بھی پر امن اور مہذب معاشرے میں گمراہ کن سوچ اور انتہا پسندی کی کوئی گنجا ئش نہیں ہے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ دہشتگرد کا کوئی مذہب اور کوئی مسلک نہیں ہو تا بلکہ وہ انسانیت اور انسانی حقوق کی خلا ف ورزی کا مرتکب ہوتا ہے جس کو قانونی طور پر سزا دینا لا زم ہے ۔ تقریب میں دہشتگردی کا شکا ر بننے کے باوجود غا زی احمد نوا ز کی تعلیم کے ساتھ لگن اور محبت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں  لندن میں تحریک انصاف کا نوازشریف کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker