تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:با اثرقبضہ گروپوں اورمحکمہ انہار کی ملی بھگت سے2800 ایکٹر زمین کی نیلامی پھر منسوخ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔با اثرقبضہ گروپوں اور محکمہ انہار کی ملی بھگت سے محکمہ انہار کی 2800 سو ایکٹر زمین کی نیلامی دوسری بار پھر منسوخ ۔نیلامی میں حصہ لینے والے کاشتکار ذلیل و خوار محکمہ کو کروڑوں کا نقصان ۔مزکورہ سر کاری رقبہ زمین عرصہ دراز سے با اثرقبضہ گروپ مفت کاشت کر رہے ہیں۔اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزبھائی پھیرو اور گردو نواح میں محکمہ انہار کی 2800 سو ایکٹر زمین کو ٹھیکہ پر دینے کے لئے دوسری مرتبہ پھرحکومت پنجاب کی طرف سے قائم کی گئی کمیٹی جس میں SEمحکمہ انہار ، ایکسین بلوکی ملک ابرار ایس ڈی او رانا مسعود سیف اور محکمہ مال کے افسران نواحی بلوکی ریسٹ ہاؤس پہنچے مگر با اثر قبضہ گروپوں سے ملی بھگت کرکے نیلامی کو پھر منسوخ کر دیا۔ کسانوں کی بھاری تعداد بولی دینے کیلیے موقع پر موجود تھی مگر محکمہ انہار کے افسران نے بلا وجہ بولی منسوخ کر دی جس کی وجہ سے احمد جمال،زین العابدین سمیت درجنوں کاشتکاروں نے محکمہ انہار کے رویے پر احتجاج کیا۔اس موقع پر موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کسان بورڈ پاکستان کے میڈیا سیکرٹری حاجی محمد رمضان نے کہا کہ گزشتہ سالہا سال سے یہ زمین قبضہ گروپ مفت کاشت کر رہے ہیں اور حکومت کو سالانہ کروڑوں کا ٹیکہ لگا رہے ہیں ،اب پنجاب بھر میں کئی ہیڈ ورکس پر پانڈ ایریا کی ہزاروں ایکڑ زمین کی نیلامی کا عمل مکمل ہوچکا ہے مگر ہیڈ بلوکی پر واقع ہزاروں ایکڑ اراضی محکمہ کی نا اہلی کی وجہ سے قبضہ گروپ مفت کاشت کرکے محکمہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا محکمہ انہار کی ہزاروں ایکٹر اراضی پر چونکہ با اثر قبضہ گروپوں کا قبضہ ہے پہلے محکمہ کو اس اراضی کا قبضہ چھڑوانا چاہیے تاکہ عام کسان بولی میں حصہ لے سکیں انہوں نے کہا کہ پلاٹ بندی کرتے وقت تمام پلاٹوں کو سرکاری طور پر راستہ مہیا کرنا چاہیے ۔تاکہ مستقبل میں کوئی کسی کا راستہ بند نہ کر سکے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہیڈ بلوکی کی زمین کی نیلامی فوج اور رینجر کی نگرانی میں کرائی جائے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس زمین کی پہلی نیلامی کی تاریخ سات دسمبر سے بارہ دسمبر 2015 کو رکھی گئی مگر منسوخ کر دی گئی۔پھر دوبارہ اس کی تاریخ یکم فروری سے چھ فروری 2016 رکھی گئی مگر دوبارہ پھر منسوخ کر دی گئی۔محکمہ انہار کے ایکسین بلوکی ملک ابرار پر فون نمبر 03228442222 ایس ڈی او رانا مسعود سیف 03224455667 پر بار بار رابطہ کیا گیا مگر افسران نے فون سننے کی ذحمت گواراا نہ کی۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:موجودہ حکومت مفاد پرستوں اور لٹیروں کا ٹولہ ہے،کرن صبا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker