بین الاقوامیتازہ ترین

چین میں شدید برفباری ،نطام زندگی متاثر

بیجنگ(ڈیسک نیوز)چین میں کئی روز سے جاری برفباری نے زندگی کا پہیہ جام کردیا۔ چینی سال نو کے موقع پر گھروں کو لوٹنے والے لاکھوں مسافر اسٹیشنوں اور ائیر پورٹ پر پھنس گئے۔چین میں رواں سال برفباری نے کئی سالہ ریکارڈ توڑ دیے۔ برفباری نے چین کے نئے سال کی تقریبات کے لیے لاکھوں افراد کی گھروں کو واپسی کے سفر میں مشکلات کھڑی کردی ہے۔ خراب موسم اور برفباری کے باعث چین میں فضائی آپریشن معطل اور ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوگئی۔ چین کے گوان ژُو اسٹیشن پر ایک لاکھ افراد پھنس گئے، ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لئے چھ ہزار پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔ چینی حکام کے مطابق نئے سال کی چھٹیوں میں کم سے کم تین ارب لوگ چین کے مختلف علاقوں کا سفر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!