تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:لڑائی جھگڑے کے واقعات میں ملزمان نے گھر میںگھس کر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا

بھائی پھیرو(نامہ نگار ) bhai pheruلڑائی جھگڑے کے دو واقعات میں ملزمان میں گھس کر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ خواتین کے کپڑے پھاڑ دئیے ، تفصیلات کے مطابق پہلے واقعہ میں ملزمان مسلح شوکت ، لیاقت پانچ کس نواحی گاؤں جمبر خورد کے رہائشی ثمر دین کے گھر گھس آ ئے اور اسے اور اسکے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بناکر خواتین کے کپڑے پھاڑ دئیے ۔ دوسرے واقعہ میں نواحی گاؤں نتھے خالصہ کی رہائشی غریب عورت اللہ رکھی کے مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش میں ملزمان کاشف ، راشد ، اقبال وغیرہ سات کس گھر میں گھس آ ئے اور عورت کو ما ر مار کر ادھ موا کر دیا ۔ سامان توڑ پھوڑ دیا

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:مسلم لیگ کی حکومت نے بلا امتیاز عوام کی خدمت کی او ران کے مسائل حل کئے،ملک ندیم کامران

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker