تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:مسلم لیگ ن عوام کو رییلف فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،ملک عمرفاروق

ٹیکسلا(نا مہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت معزور افراد کو خدمت کارڈ جاری کر کے انھیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے ، دو ارب روپے کی خطیر رقم سے سالانہ بنیادوں پر دو لاکھ معزور افراد کی کفالت کو ممکن بنایا جائے گا، مسلم لیگ ن عوام کو رییلف فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے پنجاب حکومت کے انقلابی اقدامات سے معاشرے میں بسنے والے غریب اور مستحق افراد کو سہارا ملے گا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحصیل ہیڈ وارٹر میں معزور افراد میں خدمت کارڈ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب اور بعد ازاں مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ ،ایم ایس سول ہسپتال ٹیکسلا ڈاکٹر محمد شاہد، مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلا کے صدر فیاض خان تنولی بھی موجود تھے۔اس موقع پر ملک عمر فاروق پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ خدمت کارڈ معزور افراد میں تقسیم کئے،

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:ڈیزل پیٹرول کی آڑ میں دیسی شراب کی فروخت کرنےوالے ڈپوپہ چھاپہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker