پاکستانتازہ ترین

پی آئی اے ملازمین کا احتجاج، پرویز خٹک اورسراج الحق کی شرکت

پشاور(نمائندہ خصوصی) پی آئی اے ملازمین کے احتجاج میں وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا پرویز خٹک اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے بجائے وزیر اعظم اس کو چلینج سمجھ کر قبول کریں، جبکہ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری پاکستان کے ساتھ ظلم ہوگا۔ احتجاجی دھرنے میں اظہار یکیجتی اور جابحق ملازمین کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختو نخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے دنیا کا بہترین ادارہ تھا اس کو کس نے خراب کیا۔ انکا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے بجائے وزیر اعظم اس کو چلینج سمجھ کر قبول کریں۔ دوران گفتگو ان کہنا تھا کہ پرویز رشید اور وزیر اعظم ملازمین کو نوکری سے نکلے کی دھمکی نہ دیں، پرویز رشید خواب خرگوش سے باہر نکلیں۔دوسری جانب پی آئی اے کی ںجکاری کے خلاف جاری مظاہرے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری پاکستان کے ساتھ ظلم ہوگا، نجکاری پی آئی اے کے مسائل کا حل نہیں، جن جہازوں پر مزدوروں کا خون لگ گیا ہو وہ کون خریدے گا۔

یہ بھی پڑھیں  نادرا اوکاڑہ زون نے قصور زون کو ٹی 20میچ میں تین وکٹو ں سے شکست دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker