تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:جماعت اسلامی بھائی پھیرو کے زیر اہتمام کل جلسہ عام منعقد ہوگا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)جماعت اسلامی بھائی پھیرو کے زیر اہتمام جلسہ عام منعقد ہو گا ۔ جس میں بھائی پھیرو کے سیاسی و مذہبی رہنماء خطاب کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی بھائی پھیرو کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر پانچ فروری بروزجمعہ کو دوپہر دو بجے ملتان روڈ بھائی پھیرو خلیل احمد بھٹی کی دُکان کے سامنے جلسہ عام منعقد ہو گا ۔ جس میں بھائی پھیرو کے سیاسی و مذہبی رہنماء خطاب کریں گے ۔ جماعت اسلامی کے میڈیا سیکرٹری حاجی محمد رمضان ،حلقہ پی پی 184 کے اُمیداوار سردار نور احمد ڈوگر ، مقامی امیر ڈاکٹر داؤد پرویز مغل ، زوونل امیر مقبول احمد کمبوہ نے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے کارکنوں پر زور دیا کہ پاکستان کی شہ رگ کشمیر کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنا ہمارا مذہبی فریضہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے شہدا پشاور کے نام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker