تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:جماعت اسلامی کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیرپرجلسے کا انعقاد

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ایک جلسہ عام منعقد کیا گیا جس سے کسان بورڈ پاکستان کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان ،نائب امیر جماعت اسلامی ضلع قصور سردار نور احمد ڈوگر،زونل امیر مقبول احمد کمبوہ ۔نائب امیر ملک محمد صدیق ، مقامی امیر ڈاکٹر داؤد پرویز مغل ، جمعیت العلمائے اسلام کے سردار امداد اللہ ڈوگر، جمعیت العلمائے پاکستان ضلع قصور کے صدر سید ذاکر حسین شاہ، جامع مسجد انوار غوثیہ کے خطیب مولانا غلام حسن نورانی ،جماعت الدعوتہ محمد افضل ،دینی درس گاہ دار الاصلاح کے رہنما بابر اسماعیل ،جمیعت اہلحدیث کے مولانا معاز خالد،انجمن فدایان توحید و سنت نعیم ناصر، الخدمت فاؤنڈیشن کے ملک اکرم بوٹا،ملک محمد عثمان ،اسلامی جمعت طلبہ کے احمد جمال ،نوجوان وکیل علی احمد ڈوگراحمد نے خطاب کیا ۔ان رہنماؤں نے کہا کہ آج ملک بھر کے کسان انڈیا کی آبی جارحیت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔انڈیا ہمارے دریاؤں پر بند باندھ کر ہمارے ملک کا پانی بند کر رہا ہے مگرحکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ کشمیر پاکستان کے اٹھارہ کروڑعوام کی شاہ رگ ہے کیونکہ قائد اعظم ہی نے کشمیر کو پاکستان کی شاہ رگ قرار دیا تھا مگر موجودہ کرپٹ حکرانوں نے اقوام متحدہ کی قرادادوں کو چھوڑ پاکستان میں جہادی تنظیموں پر پابندی لگا دی جو قابل مزمت ہے۔ حکومت مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل کروائے اورکشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا جائے ۔ان رہنماؤں نے کہا پاکستان کے اندر جو ایجنسیاں دہشت پھیلا رہی ہے یہ’’ را ‘‘کے ایجنٹ ہیں ۔ مظلوم کشمیری بھائیوں کے لیے جہاد امت مسلمہ کا مزہبی اور قومی فریضہ ہے

یہ بھی پڑھیں  کراچی 2060ء میں سمندر میں ڈوب جائیگا،سینٹ کی کمیٹی میں انکشاف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker