پاکستانتازہ ترین

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کنٹینرزاورخادارتاروں سے سیل کردیا گیا

kar dar tarاسلام آباد(بیوروچیف) لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔دارالحکومت میں کنٹینروں کا شہر آباد ہوگیا۔ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس پر بھی اضافی دستے تعینات کردیئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کنٹینر اور خاردار تاروں کا جال بچھا کر راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ایوان صدر،وزیراعظم ہاؤس اور ریڈ زون جانے والے والے راستوں میں سیکیورٹی کو مزید سخت کرکے اضافی دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔ریڈ زون سیل کرنے کیلئے اکتالیس کنٹینرز نصب کئے گئے ہیں جبکہ ریڈ زون سے فیض آباد راولپنڈی سمیت متعدد مقامات پر کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔ پی ٹی اے کی عمارت میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکیوں کو نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔پنجاب بھر سے چودہ سو اہلکار آزاد کشمیر سے ایک ہزار پولیس اہلکار جبکہ خیبر پختونخوا سے دو ہزار ایف سی کے جوان اسلام آباد طلب کرکے تعینات کردیئے گئے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق ضروت پڑنے پر فوج کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سپریم کورٹ نے آرمی چیف کل طلب کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker