تازہ ترینکھیل

عرفان پٹھان نے سعودی ماڈل صفا بیگ سے شادی کر لی

جدہ(نمائندہ سپورٹس) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر نے سعودی ماڈل صفا بیگ سے شادی کر لی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان پٹھان نے 21 سالہ سعودی ماڈل صفا بیگ سے حرم شریف میں شادی کی۔ شادی کی تقریب سادگی سے ہوئی جس میں صرف دونوں خاندان والوں کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ نکاح کے بعد جدہ کے ایک ہوٹل میں ولیمے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔صفا بیگ صفا بیگ جدہ کے علاقے عزیزیہ کی رہائشی ہیں جب کہ آج کل ایک فرم میں کام کر رہی ہیں، اس سے قبل صفا بیگ ماڈلنگ کرتی تھیں۔ عرفان پٹھان کی صفا بیگ سے ملاقات دو سال قبل دبئی میں ہوئی تھی جس کے بعد سے دونوں میں قربت بڑھتی چلی گئی اور 3 ماہ قبل ہی دونوں کی منگنی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:عوام کی دی ہوئی طاقت سے تمام بحرانوں کا خاتمہ کر یں گے ، جاوید علاوالدین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker