شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرخودکش حملہ، 9 افراد شہید

کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرخودکش حملہ، 9 افراد شہید

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) سول لائنز ایریا میں منان چوک کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے میں 9 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔کوئٹہ کے سول لائنز ایریا میں منان چوک کے قریب اس وقت زوردار دھماکا ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا، اسپتال انتظامیہ نے 9 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جب کہ زخمیوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے سے 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور خواتین و بچے بھی شامل ہیں،کئی زخمیوں کی حالت 7 کی حالت تشویشناک ہے۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان انوار الحق کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ خودکش حملہ تھا، حملہ آورسائیکل پر سوار تھا اور خود کو سکیورٹی فورسزکی گاڑی سے ٹکرا دیا، دھماکےمیں 10 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔وزیراعظم نواز شریف کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لایاجائے،

یہ بھی پڑھیں  پروفیسررفعت مظہرکی اسماعیلی کمیونٹی کی بس کے حادثے کی شدیدمذمت