پاکستانتازہ ترین

حکومت کی ضد کے باعث نقصان ہورہا ہے، خورشید شاہ

سکھر(نمائندہ خصوصی)اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کا کہنا ہے کہ جہاں جمہوریت ہوتی ہے، وہاں لوگوں کو احتجاج کا مکمل حق ہوتا ہے، حکومت نے قرض اتارو ملک سنوارو کا نعرہ لگایا تھا، لیکن قرضہ دوگنا ہوگیا۔ سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے سے متعلق بل جلد بازی میں منظور کیا گیا، جس کی وجہ سے دو معصوم جانیں ضائع ہوئیں۔ انکا کہنا تھا کی حکومت کی ضد کے باعث نقصان ہورہا ہے، ہم پی آئی اے اور حکومت کے درمیان مذاکرت میں ثالثی کیلیے تیار ہیں۔انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قرض اتاروملک سنوارو کا نعرہ لگانے والوں نے قرضہ کو دوگنا کردیا ہے۔ جمہوریت میں عوام کو احتجاج کا حق حاصل ہوتا،لیکن وزیر اعظم کی زبان میں نرمی کے بجائے سختی آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button