تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:گیس سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے ،ڈی سی او

downloadاوکاڑہ (شہباز ساجدچیف رپورٹر پنجاب) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ گیس سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے اور سکولوں ، کالجوں کی بسوں اور گاڑیوں میں سی این جی استعمال نہ کی جائے۔ تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس میں سی این جی سلنڈروں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانا محسن، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر اظہر حیات۔ اے سی اوکاڑہ عبداللہ نیئر۔ ڈی او سول ڈیفینس رحمت علی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے کہا کہ غیر معیاری سلنڈروں اور گیس کٹس کا استعمال کرنے والے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکولوں ، کالجوں کی ویگنوں اور بسوں کی بھی خصوصی چیکنگ کی جائے۔ سیکرٹر ی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانا محسن نے ڈی سی او بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ غیر معیاری سلنڈروں والی 28 گاڑیوں سے چالان کر کے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھارت نے طاہر القادری کو ویزا دینے سے انکارکردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker