بین الاقوامیتازہ ترین

ریاست جمو ں و کشمیر کی وحد ت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، یونا ئیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی برطانیہ

062a37ed-0f7b-46a9-bfdf-38f0250c27a8لندن ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) ریاست جمو ں و کشمیر کی وحد ت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، پاکستان کی گلگت بلتستان کو صوبہ بنا نے کی مہم جوئی درحقیقت بھا رت کو جمو ں اور لدا خ کو صوبہ بنا نے کا جواز فراہم کرنا ہے ، کشمیر کی تقسیم سے پاکستان اور بھا رت کو نقصان پہنچے گا دونوں ملکو ں کا فائدہ اور دیرپا تحفظ صر ف اور صرف خود مختار کشمیر کے نظریہ پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے ، ترقی پسند لیڈر بابا جان کو پاکستانی حکومت اور مقتدر اداروں کی طرف سے دہشتگردی کی عدالت سے 40 برس کی سزا سنائے جانا سراسر نا انصافی ہے،کشمیر کی تمام سیاسی جما عتیں گلگت بلتستان کو ریا ست جمو ں و کشمیر کا حصہ تسلیم کرتی ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر قا ئد کشمیر و مرکزی چیئرمین یو کے پی این پی سردار شوکت علی کشمیری نے گلگت بلتستان کے حوالہ سے مقامی لائبریری میں منعقدہ آل پارٹیزکانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین کشمیرانٹرنیشنل فرنٹ افضل طا ہر ، صدر کشمیر فریڈم مو ومنٹ کونسلر غلام حسین ، صدر یو کے پی این پی برطانیہ راجہ عثمان کیانی ، صدر یو کے پی این پی یورپ سردار امجد یوسف ، جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برطانیہ جمیل لطیف ، آرگنا ئزر یو کے پی این پی یو رپ ثا قب رفیق ، آرگنا ئزر یو کے پی این پی برطانیہ سردار طا رق خان،چیف ایڈیٹر ہفت روزہ دی نیشن برطانیہ محمد سرور ، صدر عوامی ورکر پارٹی محمد منیب انور ، رہنما کشمیر نیشنل پارٹی برطانیہ ڈا کٹر شبیر چو ہدری ، تنو یر الزماں سنیئر صحافی و تجزیہ نگا ر ، کونسلر عدالت علی ، اشفا ق انجم ، چو ہدری محمد دلپزیر رہنما پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر برطانیہ ، صا دق سبحانی سابق صدر عوامی نیشنل پارٹی برطانیہ،ذوالفقار احمد خان، اعجا ز پراچہ ، آفتاب خان، سعید خان، قمر خلیل ، شاہد محمود ، رازق شفیق ، سالک خان، محمد خلیل اشرف، محمد ذوالفقار احمد ، زرین سلیم، قدیر عبا سی ، کشور حسین ، اختر کشمیری ، عبد السلام کیانی ، نجا ت بھٹی ، تنویر اعظم ، محمد نا صر ، اظہر حسین شاہ ، کامران یونس ، راجہ عبد الوہاب خان، سہیل تصدق، محمد سفیر خان، عمران خلیل، کامران اعظم،ساجد علی ، سردار شفیق ، زین العا بدین ، رانا شاہد راشد، آصف محمود، ذوالفقار خان،راجہ طا ہر خان، اسلام مرزا،نکیر احمد ، راجہ محمد عبا س ، انتخاب احمد ، یحیےٰ ہا شمی ، یا سر سعید اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ سردار شوکت علی کشمیری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کی جغرافیائی تقسیم کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ 1949 کو طے کردہ معائدہ کراچی کے تحت اس کا عارضی نظام و انہضام حکومت پاکستان کے زیر سائیہ کیا گیا تھا جسے آئینی طور پر حکومت پاکستان کبھی بھی اپنا صوبہ بنا نے کا حق نہیں رکھتی ہے ۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیر ایک متنازعہ خطہ ہے اور تا ریخی طور پر اس میں شامل علاقوں کو پاکستان یا بھا رت طا قت کے زریعہ سے اپنا حصہ نہیں بنا سکتے ہیں ۔ اقوام عالم نے کشمیریوں کو یہ حق دیا ہے کہ وہ اپنی تقدیر اور مستقبل کا فیصلہ خود کریں چاہیں تو کسی ملک کے ساتھ الحاق کرلیں یا پھر آزاد اور خود مختار ریاست قائم کرلی جا ئے ۔ کشمیر کے اندر آر یا پا ر کوئی ایک بھی ایسی جما عت نہیں جو گلگت بلتستان کوکشمیر کا حصہ نہ ما نتی ہو ۔ انہو ں نے کہاکہ ریاست جمو ں وکشمیر کو مذہب یا کسی بھی تفریق کی بناء پر تقسیم نہیں کیا جا سکتا ہے ۔انہو ں نے مزید کہاکہ پاکستان کی طرف سے کشمیر کو تقسیم در تقسیم عمل سے گزارنے کے لیے سازشیں کی جا رہی ہیں ۔ پاکستانی حکومت اور مقتدر اداروں کا خیال ہے کہ میرپور کو جہلم اور مظفرآباد کو ایبٹ آباد اور اسی طرح سے دیگر حصوں کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا جا ئے ۔ انہو ں نے کہاکہ ہر قوم کو اپنی زبان اپنے کلچر اور اپنے علا قے کے مفادات کی حفاظت کا فطری حق حاصل ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ گلگت سے تعلق رکھنے والے ترقی پسند لیڈر بابا جان اور انکے ساتھیو ں کو اپنے حقوق کی خا طر آواز اٹھا نے پر دہشت گردی کی عدالت سے 40 برس کی سزا سنائے جا نا عالمی انصاف کے خلا ف ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ محب وطن کشمیری اپنے معاشی سماجی اقتصادی اور فطری حقوق کی بحالی تک اپنی جد وجہد جا ری رکھیں گے ۔ صدر کشمیر فریڈم موومنٹ کونسلر غلام حسین نے کہاکہ کشمیر کے متنازعہ حصوں کو کوئی بھی ملک زور زبردستی سے اپنے ساتھ شامل نہیں کرسکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے منصوبہ میں کشمیری قوم کے حقوق کو ملحوظ خا طر رکھا جا ئے ۔ چیئرمین انٹرنیشنل فرنٹ افضل طا ہر نے کہاکہ گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے سے سب سے زیادہ نقصان کشمیریوں کو نہیں بلکہ پاکستان کو خود اٹھانا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان اور بھا رت دونوں کشمیر پر سودے بازی کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ صدر یو کے پی این پی برطانیہ راجہ عثمان کیانی نے کہاکہ پاکستان اور بھا رت کشمیر کو کسی صورت تقسیم نہیں کرسکتے ہیں کشمیری قوم کو یہ حق حاصل ہو نا چا ہیے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں ۔ صدر یو کے پی این پی یورپ سردار امجد یوسف نے کہاکہ پاکستان کو گلگت بلتستان کو اپناصوبہ بنانے سے روکنے کے لیے آزادکشمیر حکومت کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔صدر عوامی ورکر پارٹی محمد منیب انور نے کہاکہ کسی بھی قوم کے حق خو د ارادیت پر ڈاکہ ڈالنا ایک مجرمانہ غفلت ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے تمام کشمیری پارٹیوں کو ایک نقطہ پر متحد و منظم ہو نا پڑے گا ۔ چو ہدری محمد دلپذیر نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنا نے کی بھرپور مذمت کرتی ہے ۔تنویر الزماں نے کہا کہ پاکستان اور بھا رت دونوں کو ابھی تک یہ شعور و ادراک نہیں ہے کہ کشمیری کیا چا ہتے ہیں ۔کونسلر عدالت علی نے کہاکہ کسی قوم کے بنیا دی حقوق چھین کر اسکی آزادی پر سودے بازی کبھی بھی نہیں کی جا سکتی ہے ۔ اشفا ق انجم نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے دیراور پر امن حل کے لیے اسکی جغرافیائی حدود اور شخصی آزادی کو مد نظر رکھا جا ئے ۔ اس موقع پر صادق سبحانی ، اعجاز پراچہ ، آفتاب خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر چند اہم قراردادیں بھی پیش کی گئیں جنہیں اکثریت را ئے سے منظور کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button