پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم کی ڈیوٹی پر واپس آنے والے ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیر اعظم نواز شریف نے پی آئی اے کے مسافروں کو مشکلات سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے ڈیوٹی پر واپس آنے والے پی آئی اے ملازمین کو بھی مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس میں نواز شریف کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ، وزیر داخلہ، وزیر نجکاری، وزیر اطلاعات اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی آئی اے کے معاملات، ملازمین کے احتجاج اور پروازوں کی بحالی کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اپوزیشن کی جانب سے پی آئی اے معاملہ کو مزید الجھانے اور سیاسی رنگ دینے پر افسوس کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ تمام محب الوطن عناصر قومی ایئر لائن کو نقصان پہنچانے کی بجائے ایئر لائن کی ترقی اور مسافروں کی آسانی پر توجہ دیں گے۔وزیر اعظم نے کام پر آنے والے ملازمین کے قومی جذبہ کو سراہا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملازمین کا تحفظ یقینی بنایا جائے تاکہ پی آئی اے کے تمام آپریشنز جلد سے جلد فعال ہوں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker