
بھائی پھیرو(نامہ نگار)تیز رفتار بس کی زد میں آ کر شخص ہلاک ۔تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد کا رہائشی محمد رمضان جمبر موڑکے قریب سڑک عبور کر رہا تھا کہ اسی اثنا ساہیوال سے لاہو ر جانے والی ڈائیو بس نمبر LES6413کے ڈرائیو ر نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ بڑی طرح کچلا گیا اور موقع پر ہلاک ہو گیا مقامی پولیس نے لاش قبضے میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی