تازہ ترینکھیل

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اورایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، احمد شہزاد ڈراپ

کراچی (نمائندہ سپورٹس) پی سی بی نے ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ایشیا کپ اور ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بوم بوم آفریدی کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے جبکہ محمد حفیظ‘ شعیب ملک‘ عمراکمل‘ سرفراز احمد‘ بابر اعظم‘ افتخار احمد‘ حماد وسیم‘ انور علی‘ محمد عرفان‘ وہاب ریاض‘ محمد عامر‘ محمد نواز‘ خرم منظور اور رومان رئیس کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔دوسری جانب احمد شہزاد سلیکشن کمیٹی کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد دونوں فارمیٹ میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ ایشیا کپ کا میلہ بنگلہ دیش جبکہ ٹی ٹوینٹی کا میلہ بھارت میں سجے گا۔

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف اور آصف زرداری ایک ہیں، عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker