شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / کلرکس بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا کے سالانہ انتخابات ، ینگ گروپ نے میدان مارلیا

کلرکس بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا کے سالانہ انتخابات ، ینگ گروپ نے میدان مارلیا

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی / نا مہ نگار)کلرکس بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا کے سالانہ انتخابات ، ینگ گروپ نے میدان مارلیا ، ینگ گروپ کے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ،راجہ سہیل غصنفر صدر ،عمر شہزاد جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،انتخابات تین رکنی الیکشن بورڈ کی زیر نگرانی منعقد ہوا جبکہ ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر سید جابد شاہ ایڈووکیٹ انتخابات کی نگرانی کر رہے تھے،تفصیلات کے مطا بق کلرکس ایسوسی ایشن ٹیکسلا بار کے انتخابات سال 2016-17 اختتام پذیر ہوگئے ، کل 115 کلرکس نے نئی باڈی کے چناو کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ،ووٹنگ صبح نو بجے سے لیکر تین بجے تک بلا وقفہ جاری رہی ، الیکشن سربراہ الیکشن بورڈ فیاض خان اور ممبران عقیل احمد قریشی ، راجہ کامران منعقد ہوئے،حتمینتایج کے مطابق ینگ گروپ کے راجہ سہیل غصنفر نے 84 جبکہ انکے مدمقابل صدارت کے امیدوار راجہ عبدالامین جنجوعہ نے 28 ووٹ حاصل کئے ، جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر ینگ گروپ کے عمر شہزاد نے 71 مدمقابل امیدوار راحت علی راجہ نے40 ووٹ لئے،اسی ترح ینگ گروپ کے دیگر کامیاب امیداران سینئیر نائب صدر سنیل عرف پھولنے 67 ووٹ ، نائب صدر محمد مسعود نے66 امیدوار برائے جوائنٹ سیکرٹری فیصل شہزاد نے57 ووٹ،فنانس سیکرٹری کے امیدوار فرمان گل نے 62 ووٹ جبکہ پریس سیکرٹری کے لئے سید الرحمان شہنشاہ نے62 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی،کامیابی پر ینگ گروپ کے حمائت یافتہ امیدواروں نے فتح کا جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں ، نو منتخب صدر کلرکس ایسوسی ایشن ٹیکسلا بار راجہ سہیل غصنفر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ کلرکس کے جملہ مسائل حل کرنے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کریں گے انھوں نے بھاری اکثریت سے کامیابی پر تمام کلرکس کا شکریہ ادا کیا ، انھوں نے مرحوم کاشف کیا کاوشوں کو سراہتے ہوئے انکے لئے دعائے مغفرت کرائی ، الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان ممبران الیکشن بورڈ کی موجودگی میں ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر سید جابر شاہ ایڈووکیٹ نے کیا ،

یہ بھی پڑھیں  بھارتی مقبوضہ کشمیر کی مسلم آبادی کے تناسب میں کمی کا منصوبہ!