تازہ ترینعلاقائی

دین پلازہ ٹیکسلا میں موبائل شاپس پر جرائم پیشہ افراد کی مشکوک سرگرمیاں

ٹیکسلا(نا مہ نگار)دین پلازہ ٹیکسلا میں موبائل شاپس پر جرائم پیشہ افراد کی مشکوک سرگرمیاں ، اہل علاقہ نے سرچ آپریشن کا مطالبہ کردیا، تفصیلات کے مطابق دین پلازہ ٹیکسلا میں جرائم پیشہ افراد کی سر عام آمد و رفت اور شریف شہریوں کا تنگ کرنے کا وطیرہ اہل علاقہ کے لئے وبال جان بن گیا ، لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ پلازہ میں مشکوک افراد جن کا تعلق اس علاقہ سے نہیں اکثر موبائل شاپس پر نظر آتے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں غیر قانونی کاروبار عروج پر ہے موبائل شاپس پر چوری کے موبائلز کی کرید و فروخت خفیہ طریقے سے کی جارہی ہے ، راہزنی کی واردتوں میں گن پوائنٹ پر چھینے گئے موبائلز ان دکانوں میں اونے پونے داموں فروخت کئے جاتے ہیں ، جبکہ ان مشکوک افراد کے پاس ہر وقت اسلحہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے شریف لوگ یہاں کا رخ نہیں کرتے موبائل شاپس پر چوری کے موبائلز کی خرید و فروخت عروج پر ہے جبکہ ان لوگوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں موبائلز شاپس والوں کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کو منہ بند رکھنے کی بھاری رقم بطور نذرانہ ہر ماہ ادا کرتے ہیں ، جبکہ ان موبائلز کا کوئی ریکارڈ بھی موبائل شاپس پر مہیا نہیں ، اہل علاقہ نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان موبائلز شاپس کا مکمل سرچ آپریشن ہونا چایئے جو اس وقت علاقہ کے لئے سیکورٹی رسک بنے ہوئے ہیں ،

یہ بھی پڑھیں  این اے 166ناروال، دانیال عزیز سب سے آگے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker