تازہ ترینعلاقائی

للیانی:پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کو دھونس دھاندلی سے چوری کیا گیا ،چوہدری منظور

manzoor ahmadمصطفی آباد/ للیانی(محمد عمران سلفی سے)ہماری ہار عوام کے ووٹوں سے نہیں ہوئی پاکستان پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کو دھونس دھاندلی سے چوری کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری منظور احمد نے مصطفی آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ این اے138میں نصف سے زائد پولنگ اسٹیشنوں پر صوبائی اور قومی اسمبلی کے برابر کاسٹ شدہ ووٹوں میں واضع فرق اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے مینڈ یٹ کو پٹواریوں کے ذریعے تبدیل کیا گیا ہے۔ این اے138میں گزشتہ دس سالوں کے دوان مسلم لیگ ن نے ایک بھی ترقیاتی منصوبہ مکمل نہیں کروایا۔ جبکہ پیپلزپارٹی نے مصطفی آباد میں گھر گھر سوئی گیس اور نادرا دفتر کا قیام قابل ذکر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس تناسب سے کاسٹنگ ظاہر کی گئی ہے اس تناسب سے کاسٹنگ جنوں اور فرشتوں کے علاوہ ممکن نہیں۔ چوہدری منظور احمد نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور پاکستان کی آزاد عدلیہ کو اس دھاندلی کی ذمہ داری فوری قبول کرکے مذکورہ حلقوں میں دوبارہ انتخابات کا اعلان کرنا چاہئے۔ کیونکہ ایسے خوفناک نتائج صوبائیت کو ہوا دیتے ہیں جو کہ کسی بھی طرح ملکی مفاد میں مناسب نہیں۔ ہم کسی بھی صورت ایسے ارینج پری پلان نتائج کو تسلیم نہیں کرنے کیلئے تیار نہیں پاکستان کی آزاد عدلیہ کو چاہئے کہ فوری اس الیکشن فراڈ کو بے نقاب کرکے شفاف انتخابات کو یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں  میں کسی بھی وقت آپ لوگوں کے درمیان موجود ہوں گا، الطاف حسین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker