ڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے).علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مزید 18 کیمپس تعمیر کیے جا رہے ہیں ملک بھر میں 22 نئے ویڈیو کانفرنس سیٹ نصب کیے جائیں گے . ڈیرہ غازیخان کیلئے دوسرا ویڈیو کانفرنس سسٹم آئندہ سال فراہم کر دیا جائے گا. آئندہ بجٹ میں تعلیم کیلئے کم سے کم 4.5 فیصد مختص کیا جائے، محروم ، دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کے بچوں کیلئے” ایجوکیٹ اے چائلڈ "سکیم متعارف کرا دی ہے قوم کاہر فرد ایک ماہ میں صرف ایک روپیہ عطیہ کر کے کروڑوں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر سکتا ہے . یہ بات وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد سانگی نے ڈیر ہ غازیخان کیمپس میں آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہاکہ نو منتخب عوامی نمائندے تعلیم کی ترقی کے حوالے سے کیے گئے عوامی وعدے پورے کریں . انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان میں آئی ٹی یونیورسٹی قائم کرنے جارہے ہیں او رحکومت سے مناسب جگہ کی فراہمی کیلئے درخواست کی گئی ہے . انہوں نے کہاکہ اوپن یونیورسٹی میں ہرسال دس لاکھ 30 ہزار سے زائدنئے طالب علم داخل ہو رہے ہیں اور میٹرک سے پی ایچ ڈی تک 1200 سے زائدکورسز کی تکمیل کرائی جا رہی ہے . ملک بھر میں 1400 سے زائد سٹڈی سنٹر ز قائم ہیں اور یونیورسٹی ہر سال غریب طالبعلموں کی ایک کروڑ65 لاکھ روپے فیس ادا کر تی ہے . وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر احمدسانگی نے بتایاکہ یونیورسٹی نے 2010 کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 15000 طالب علموں کی دو کروڑ 45 لاکھ روپے فیس بھی ادا کی اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر غلام حسین کھوسہ ، رجسٹرار محمد بشیر چودھری ، ڈائریکٹر ریجنل سروسز ڈاکٹرظفرالیاس ،ایڈیشنل رجسٹرار انعام اللہ شیخ ، ذوالفقار علی نصوحہ ، ڈاکٹر نجیب حیدرملغانی ، ڈاکٹر الطاف حسین ، خلیل احمد لغاری ، غلام سرور کھوسہ، شیخ امجد حسین ، ڈاکٹر شہاب الدین شاہ ، ڈاکٹرجاوید حسن اور دیگر ماہرین تعلیم اور معززین موجود تھے .
You must be logged in to post a comment.