تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ای ڈی ہیلتھ قصورکا بھا ئی پھیرو ہسپتال میں اچانک دورہ،ناقص انتظامات کے باوجود خاموشی سے واپسی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)ای ڈی ہیلتھ قصور کا بھا ئی پھیرو ہسپتال میں اچانک دورہ،ہسپتال کی صفائی و سٹاف پورہ نہ ہونے پر ای ڈی او ہیلتھ کی خاموشی،چائے پانی پی کرگپ شپ لگا کر ای ڈی او صاحب قصور روانہ،رابطہ کرنے پر ڈی سی او قصور نے فون ہی رسیو نہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق۔ گزشتہ روز ای ڈی او ہیلتھ قصور طارق مسعود نے لاکھوں کی آبادی پرمشتمل سرکاری ہسپتال بھا ئی پھیرو کا اچانک دورہ کیا توہسپتال میں نہ توصفائی تھی اور نہ ہی ہسپتال کا سٹاف پورہ تھا مگر پھر بھی ای ڈی او صاحب سب اچھا کا راگ الاپتے ہوئے چائے پانی پینے اور گپ شپ لگانے میں مصروف رہے جبکہ اسی دوران اطلاع ملنے پر صحافیوں کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی صحافیوں نے ای ڈی او کی توجہ ہسپتال میں سٹاف پورانہ ہونے اور موجودہ ڈاکٹراسماعیل کی ہفتہ میں 4سے 5 دن ہسپتال سے غیر حاضری کی طرف توجہ دلائی تو انہوں نے ہنستے ہوئے بات ٹال دی اور جب ای ڈی او کی توجہ سابق ڈاکٹر فرخ ہمائیوں کی طرف دلائی گئی کہ اُنہیں ریٹائرڈ ہوئے تقریبا5 ماہ ہوگئے ہیں اور ہسپتال کی رہائش ابھی تک اُن کے قبضہ میں ہے. تو ای ڈی او ہیلتھ نے فخر سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر تو ڈاکٹر ہوتا ہے چاہے وہ ریٹائرڈ ہی کیوں نہ ہوجائے صحافی کے ایک سوال پر ای ڈی ہیلتھ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھا ئی پھیرو و گردونواح میں عطائیوں کیخلاف کارروائی کرنا میرے اختیار میں نہیں ہے اگر ان کیخلاف کارروائی کروانی ہے تو اعلی حکام کے پاس جائیں کیونکہ میں نہ تو سرکاری ہسپتال کیخلاف کوئی کارروائی کرسکتا ہوں اور نہ ہی نیم حکیموں اور عطائی ڈاکٹر وں کیخلاف کوئی کارروائی کرسکتا ہوں

یہ بھی پڑھیں  شورکوٹ:ریلوے کے6 کانسٹیبلز کو شو کا زنوٹس جاری۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker