تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

شارجہ(نمائندہ سپورٹس )کرس گیل کی واپسی بھی  لاہور قلندرز کو فتح   نہ دلا سکی ،اہم میچ میں  کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کوستائیس رنز سے شکست دے دی   قلندرزپانچ میں سے چار میچوں  میں شکست کے باعث   پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان سپر  لیگ میں ایک اور شکست لاہور قلندرز کا مقدر بن گئی ایک سو اناسی رنز کے تعاقب میں  کرس گیل اور ڈیلپورٹ کی اٹھانوے رنز کی اوپننگ پارٹنر  شپ بھی قلندرز کو فتح نہ دلا سکی۔اوپنرز کے آؤٹ ہوتے ہی لاہور قلندرز کی  ٹیم ریت کی دیوار ثابت  ہوئی اور کھلاڑی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہےڈیوائن براووحماد اعظم اور نوید یاسین بغیر کوئی رن بنائے میدان بدر ہوئےعمر اکمل انیس،محمد رضوان بارہ رنز بنا سکے ۔مین آف دی میچ روی بوپارہ  دونوں اننگز میں چھائے رہےپہلے لاہور کے باؤلرز کی خوب دھلائی کی پھر  چھے  بلےبازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔قبل ازیں کراچی کنگز  نے لاہور قلندرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے  ہوئے پانچ  وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اٹھہتر رنز بنائے روی بوپارہ  نتالیس گیندوں پر اکہتر رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔لاہور قلندرز نے  کیچز ونز میچز کےفارمولے کو یکسر بھلاتے  ہوئے چھ کیچ ڈراپ کیے جس کا نتیجہ قلندرز کو شکست  کی صورت میں  دیکھنا پڑا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button