پاکستانتازہ ترین

پشاور اور مالاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے‘ شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی

پشاور (نمائندہ خصوصی) پشاور‘ مالاکنڈ ڈویژن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور اور مالاکنڈ ڈویژن میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت5.2 رہی اورگہرائی 120 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز افغان تاجک بارڈر بتایا جاتا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے سوات‘ شانگلہ‘ اپر دیر‘ لوئر دیر‘ بونیر‘ چترال ،پشاور اور چارسدہ کے علاقوں میں محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button